Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ارجنٹائن کا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان قابل مذمت ہے، او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم اور عرب پارلیمنٹ نے ارجنٹائن کا اپنے ملک کا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ارجنٹائن کا اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں بالخصوص سلامتی کونسل کی صریح خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی نے یہ بھی اجاگر کیا کہ یہ غیر قانونی اقدام فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس نے ارجنٹائن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے نہ بڑھائے۔
ادھر عرب پارلیمنٹ نے کہا کہ شہر کی قانونی، تاریخی اور مذہبی حیثیت پر نظرثانی نہیں ہوسکتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹائن کے صدر کا اقدام بین الاقوامی قانون اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی صریح خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular