Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اربعین نے ثابت کردیا کہ کوئی طاقت ہمیں عشق حسین کے اظہار سے نہیں روک سکتی، علامہ راجہ ناصر

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسین علیہ السلام میں غیر معمولی شرکت پر بزرگوں،نوجوانوں، مستورات اور بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول ص سے عشق کرنے والے سب حسینیوں نے مولا امام حسین علیہ السلام سے عہد وفا کو جس خوبصورت انداز سے نبھایا اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں ہمارے لیے آل رسول سے مودت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اربعین کے موقع پر ہم نے پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ کوئی طاقت ہمیں نواسہ رسول سے عشق کے اظہار سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو بلاجواز مقدمات کے ذریعے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا۔امام عالی مقام کے عشق کے جرم میں کاٹی جانے والی ایف آئی آر ہمارے لیے نواسہ رسول(ص)سے عشق اور عہد وفا نبھانےکی سند ہے۔ ملت تشیع کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر دانشمندانہ اقدام حکومت کے لیے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ہم ایک پرامن اور محب وطن قوم ہیں ہمارے خلاف غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر کے دبانے کی کوشش بے سود ثابت ہو گی انہوں نے دیگر مسالک کے علماء اور ان معتبر شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اربعین کے جلوس میں شرکت کر کے رواداری،اتحاد اور اخوت کی عملی مثال پیش کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular