
قاہرہ : عرب وزرائے خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے لیے جانبداری ختم اور فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مسترد کرے۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی جانبداری پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ فلسطینی اسرائیل تنازعے کیلئے دو ریاستی حل پرعملدرآمد کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تندہی اور خلوص سے کام کرے۔ وزراء نے فلسطینی عوام کو اپنی آزاد، خود مختار، قابل عمل اور جغرافیائی طور پرمتصل ریاست میں اپنی قسمت کا تعین کرنے کے قابل بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے امریکا پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپنا قبضہ ختم کرے اور اپنی یکطرفہ کارروائیاں روکے جو دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہیں۔


































