Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عرب ممالک کا شام کی سکیورٹیث اور استحکام کی حمایت کا اعادہ

جدہ : عرب ممالک اور ترکیہ نے شام کی سکیورٹی، استحکام، اتحاد اور خود مختاری کی حمایت اور اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، ترکیہ، عراق، عمان، قطر، کویت، لبنان اور مصر کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ دو دن کے دوران شام کے واقعات پر مشاورت کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق مشاورت کے دوران شام کی خودمختاری، سلامتی اور تعمیرِ نو سے متعلق امور پر مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے السویدا میں بحران کے حل کے لیے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اس پر عملدرآمد کیلئے زور دیا۔ وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کا استحکام اور سلامتی پورے خطےکے امن سے جڑی ہے اور یہ عرب ممالک کی اسٹریٹجک ترجیح ہے۔ وزرا نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تعمیرِ نو کے عمل میں شامی حکومت کی مدد کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular