
اسلام آباد: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاق نے صوبوں کی درخواست پر فوج کو بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے، فیصلہ صوبے کریں گے، فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی، فوج تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی تھیں۔


































