
اسلام آباد : صدر عارف علوی نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دی ملک عدنان کو سول ایوارڈ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر دیا جائے گاعدنان ملک نے سیالکوٹ سانحہ میں مارے گئے سری لنکن شہری کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کی تھی.


































