Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

سوڈان کے شہر الفاشر میں اجتماعی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کی منظوری

جنیوا : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے سوڈان کے شہر الفاشر میں اجتماعی ہلاکتوں کی ازسرنو اور آزادانہ تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری نے بارہا خبردار کرنے کے باوجود مناسب قدم نہیں اٹھایا۔ الفاشر میں خون کے دھبے خلاء سے بھی نظر آ رہے ہیں لیکن عالمی برادری کی بے عملی کا داغ بھی کم نہیں۔ ترک نے کہا کہ تشدد میں بڑے پیمانے پر فاقہ کشی، جنسی تشدد، ٹارگٹ کلنگ اور ضروری خدمات کی تباہی کی گئی ۔ ترک نے کہا کہ ہمارے پاس گلا گھونٹنے، بھوک سے مرنے، بڑے پیمانے پر قتل، بڑے پیمانے پر جنسی تشدد اور جبری نقل مکانی کے دستاویزی شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ نئی تحقیقاتی ٹیم کا مینڈیٹ ہے کہ الفاشر کے قتلِ عام کے ذمہ داران اور احکام جاری کرنے والوں کی شناخت کی جائے۔ ان نتائج کو آئندہ عالمی فوجداری عدالت کے ساتھ بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔ وولکر ترک نے ان افراد اور کمپنیوں کو بھی متنبہ کیا جو جنگ کو ہوا دے رہے ہیں یا اس سے منافع کما رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular