
پیرس : فرانس نے کہا ہے کہ فلسطنیوں کی غزہ سے کسی بھی طرح کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہوگی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فرانس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ غزہ کی آبادی کی کسی بھی طرح جبری بے دخلی نہ صرف عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ریاستی حل میں بھی ایک بڑی رکاوٹ ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے دو اتحادیوں لبنان اور اردن کے لیے عدم استحکام کا سبب ہوگا۔ غزہ کا مستقبل فلسطینی ریاست کے ساتھ ہے.


































