Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا، نگراں وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد: انتخابی نشان کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا۔ نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام کے ہمراہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف گھٹیا اور غلیظ مہم شروع کرنے والوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے مہم چلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خلاف قانون اور آئین مہم سے باز آجائیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز ایف آئی اے وقار الدین نے بتایا کہ پانچ سو سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی ہے، مزید کی مانیٹرنگ جاری ہے، ان تمام افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ ڈائریکٹر آپریشنز ایف آئی اے نے بتایا کہ ملوث لوگ ملک میں ہوں یا بیرون ملک، ان کے خلاف پیکا قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی اے حکام نے کہا کہ پی ٹی اے مواد کو ہٹانے کا اختیار رکھتا ہے، اس صورتِ حال میں ہمارا بنیادی کام انٹرنیٹ بلاک کرنا اور مواد کو ڈیلیٹ کرنا ہے، سوشل میڈیا کی آؤٹ ریچ بہت زیادہ اور آسان ہے، لوگوں کو اس کے استعمال کا شعور نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular