Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

برطانیہ میں مخصوص منصوبے کے تحت اسلام مخالف سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے، ایران

تہران: ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی کے نائب سربراہ عباس مقتدائی نے برطانیہ میں اسلامو فوبیا میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ایک مخصوص منصوبے کے تحت اسلام مخالف سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ دو مسلمان شہریوں کو آگ لگانے کا واقعہ اسی سوچ کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے لندن اور برمنگھم میں مسجد سے نکلتے وقت دو نہتے مسلمانوں کو آگ لگانے کے واقعے پر اظہار خیال کیا۔ اور برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی بحالی کے لئے کوشش کی جائے۔ مقتدائی نے مزید کہا کہ جس ملک میں نسلی امتیاز کی جڑیں مضبوط ہوں اور انسانی حقوق کو نظرانداز کرنا معمول کی بات ہو، اس میں دوغلی پالیسی کا وجود حتمی امر ہے۔ اس ملک سے شہریوں اور اقلیتی طبقات کے اعتقادی اور فکری حقوق کی توقع رکھنا بیجا ہے۔ ایران انسانی حقوق کے مختلف مسائل کے بارے میں انتہائی محتاط ہونے کے ناطے برطانوی حکام سے امید کرتا ہے کہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی اجازت نہ دیں۔ حقوق انسانی کے عالمی منشور کے مطابق ذاتی، مذہبی اور نسلی امتیاز سے بالاتر تمام انسانوں کو زندگی کا برابر حق حاصل ہے۔ برطانوی شہریوں مخصوصا مہاجرین کے ساتھ اس معاملے میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی ذرائع ابلاغ اور سیاست میں منفی سرگرمیوں کی وجہ سے عوام نظریاتی لحاظ سے دوغلے پن کا شکار ہوگئے ہیں۔ گذشتہ کئی عرصے سے اسلام مخالف سوچ اور نظریات کی ترویج کی وجہ سے برطانوی معاشرے میں قوت برداشت ختم ہوگئی ہے اور اسلامو فوبیا کی وجہ سے انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular