
صنعا: انصاراللہ یمن نے ٹرمپ کا یمنی فوج کو نشانہ بنانے کاجھوٹ بے نقاب کردیا۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یمنی افواج کو نشانہ بنانے کی ویڈیو کے ردعمل میں کہا کہ کیا امریکہ کو ایسی کارروائی پر فخر ہے؟ یہ عید الفطر پر جمع ہونیوالا ایک قبائلی اجتماع تھا۔ ان کا خیال ہے کہ ان لوگوں کو نشانہ بنانے سے یمنی میزائل بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور امریکی اگر آپ واقعی اپنی بات پر یقین رکھتے ہیں، تو اپنے تجارتی جہاز بحیرہ احمر میں بھیج دیں۔


































