
صنعا: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے انٹرویو کے دوران بی بی سی کی میزبان کو لاجواب کردیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے یمن کا کیا تعلق ہے؟ آپ میلوں دور رہ رہے ہیں۔ محمد علی الحوثی نے جواب دیا کہ کیا بائیڈن نیتن یاہو کا پڑوسی ہے؟ کیا وہ ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ اور کیا فرانسیسی صدر ان کے ساتھ ایک ہی فلور پر رہتے ہیں؟ اور کیا برطانوی وزیر اعظم وہاں ایک ہی عمارت میں رہتے ہیں؟ جو اسرائیل کی حمایت کے لیے ہزاروں کلومیٹر دور سے آتے ہیں؟۔


































