Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

بدخشاں میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ، درجنوں افراد جاں بحق و زخمی

افغانستان کے صوبہ بدخشان کے انفارمیشن ادارے کے سربراہ معز الدین احمدی نے بتایا ہے کہ دھماکہ بدخشان کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کی مجلس فاتحہ خوانی کے موقع پر ہوا جس میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق اور چالیس دیگر زخمی ہوئے، دھماکہ اس وقت ہوا جب منگل کو ایک دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے صوبے کے ڈپٹی گورنر کے لئے مسجد میں فاتحہ خوانی کا اجتماع جاری تھا۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ بدخشان کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی کو منگل کے روز ایک خودکش حملے میں مار دیا گیا تھا۔ اس دھماکے میں ان کا ایک ساتھی بھی ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ داعش دہشت گرد گروہ نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
گذشتہ چار ماہ کے دوران طالبان کے یہ تیسرے اعلی عہدے دار ہیں جنہیں داعش نے ہلاک کیا ہے ۔ طالبان کی حکومت کی جانب سے داعشیوں سے مقابلے کے دعووں کے برخلاف، اس دہشت گرد گروہ کے ارکان اب بھی افغانستان کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور وقفے وقفے سے اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں ۔
ادھر صوبہ بغلان میں بھی طالبان کا ایک کمانڈ ر اپنے کئی ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular