
مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو مقبوضہ قدس کے علاقے باب العامود میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ یاد رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجی آئے روز مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں۔


































