
نئی دہلی: ہندوستانی پولیس کی حراست میں ایک اور مسلمان لقمہ اجل بن گیا۔ مغربی بنگال پولیس نے شیخ صابر کو چھ ماہ قبل ضلع پرگناس کے علاقے قاضی پاڑہ سے گرفتار کیا تھا اور وہ منشیات کے کیس میں جیل میں بند تھا۔ صابر پیر کی رات آرجی کار اسپتال میں دم توڑ گیا صابر کے لواحقین پولیس تشدد کو موت کی وجہ قرار دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے منشیات کے جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا ۔پولیس صابر سے منشیات برآمد نہ کرسکی لہذا اس پر شراب اور چرس کا جھوٹا کیس بنادیا گیا، واقعے پر لواحقین نے سڑک بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔


































