Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ میں امداد کے متلاشیوں کا ایک بار پھر قتل عام، 38 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں امداد کے متلاشیوں کا ایک بار پھر قتل عام کیا ہے۔ رفح میں بھوکے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ سے اڑتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ صیہونی فوج نے غزہ میں امداد کیلئے امدادی مراکز پر آنے والوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا۔
پیر کی شام ایک بار بھوکے اور نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ درندگی کے اس مظاہرے میں ہر طرف لاشیں اور زخمی بکھر گئے۔ ستائیس مئی کے بعد سے اب تک امداد کے متلاشی 338 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 831 زخمی کئے جاچکے ہیں۔
ادھر صیہونی فوج نے غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی نسل کشی کو جاری رکھا۔ خان یونس ۔ جبالیہ اور دیگر علاقوں میں ڈرونز اور توپ خانے سے حملے کئے گئے۔
چوبیس گھنٹوں میں چھپن فلسطینی شہید کردئے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular