Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران کی ایک اور بڑی کامیابی، مزید 3 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دئے، مغرب کو تشویش

تہران : ایران نے انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک ساتھ تین سیٹلائیٹس خلا میں بھیج دئے۔ تینوں سیارے مہدا، کیھان دو اور ہاتف ایک کو ایرانی وزارت دفاع کے تیار کردہ سی مرغ سیٹلائٹ لانچنگ ویکل کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور تینوں سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچ گئے۔ ایک سیارے مہدا کا وزن 32 کلوگرام ہے جبکہ باقی دو سیاروں میں ہر ایک کا وزن دس کلو گرام سے کم ہے۔ ان میں سے ہر ایک کو 450 کلو میٹر کے فاصلے تک بھیجا گیا ہے۔ سیاروں کے ساتھ لگائی گئی دو چھوٹی ڈیوائسز جیو پوزیشننگ اور مواصلاتی رسائی کے حوالے سے کام کریں گی۔ مغربی ملکوں نے ایرانی اقدام پر تشویش کا اظہارکیاہے کہ ایران کو کامیابی مل گئی تو وہ طویل فاصلے تک مار کرنیوالے بلیسٹک میزائل بھی تیار کرنے کی پوزیشن میں آجائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular