Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج کی ایک اور رسوائی، نیٹزارم کوریڈور سے مکمل انخلاء

غزہ: اسرائیلی فوج نے نیٹزارم کوریڈور سے بفر زون کی طرف انخلاء مکمل کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو نقل وحرکت کی آزادی مل گئی۔ نیٹزارم کوریڈور پر پندرہ ماہ سے قابض صیہونی فوج نے علاقے کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ کوئی عمارت باقی نہیں بچی، سڑکوں اور زرعی اراضی پر بلڈوزر چلادیا گیا ہے۔
علاقے سے بے گھر کئے گئے فلسطینوں کا یہاں قیام بہت مشکل ہوگا اس کے باوجود نقل وحرکت کی آزادی ملتے ہی فلسطینی علاقے میں لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
حماس نے اسرائیلی فوج کے انخلا کو ایک اور ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ بے گھر فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی اور قیدیوں کا تبادلہ غزہ میں مکمل فتح کے نیتن یاہو کے جھوٹ کی تردید کرتا ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ غزہ ایک ایسی سرزمین رہے گا جسے اس کے عوام اور اس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں آزاد کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular