
دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے متعدد میزائل داغے تاہم دمشق میں فضائی دفاع کے نظام نے اکثر اسرائیلی میزائل ناکام بنا دیے اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑی اور دمشق کے جنوب میں بعض علاقوں کو نشانہ بنایا جن میں سے زیادہ تر میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔ شہر میں شام کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں. حملے میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔صیہونی فوج شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں شام کے بنیادی ڈھانچوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے، کیونکہ وہ شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔


































