
غزہ: غزہ کا کویت راؤنڈ اباؤٹ بھوکے پیاسے فلسطینیوں کا مقتل بن گیا۔ صیہونی طیاروں نے غزہ میں کویت راؤنڈ اباؤٹ پر امداد کے منتظر فردا کو ایک بار پھر نشانہ بنادیا۔ صیہونی حملے میں سترہ فلسطینی شہید، تیس زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے مطابق یہ صورتحال اسوقت پیدا ہوئی جب 15 امدادی ٹرکوں کی آمد کے موقع پر بھوکے پیاسے فلسطینی کھانے پینےکی اشیاء لینے کیلئےجمع ہوئے۔ اس مقام پر اس سے پہلے بھی کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ صیہونی فوج نے المغازی میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوئے۔ رات سے جاری حملوں میں اب تک انتالیس فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 800 تک جاپہنچی ہے۔ اسپتال کا محاصرہ 13 ویں روز بھی جاری ہے۔ محاصرے کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 سو سے تجاوز کرگئی۔ شہدا میں مریض۔ اسپتال کا عملہ اور بے گھر متاثرین شامل ہیں۔


































