
صنعا: یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین اور اس کے ساتھ آنے والے بحری جہازوں پر ایک نیا حملہ کیا ہے۔ فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ انہوث نے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائے گئے امریکی جنگی جہازوں میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین شامل ہیں۔
سریع نے کہا کہ حوثیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار امریکی طیارہ بردار گروپ پر حملہ کیا۔ یہ جھڑپ کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ انہوں نے یمن میں گروپ کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جھڑپ کے دوران، دو فضائی حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔


































