
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری نے شہر کو نہتے شہریوں کا مقتل بنادیا ہے۔ غزہ میں ہرطرف تباہی ہی تباہی ہے۔ شہریوں کے لیے کوئی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔
عالمی اداروں کے پاس بھی غذائی اجناس ختم ہوچکی ہیں۔ شہری بمباری اور بھوک سے دم توڑ رہے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید دو سو اسی فلسطینی شہید ہوگئے۔ سب سے زیادہ خان یونس میں تباہی ہوئی جہاں ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ سات اکتوبر سے جاری جنگ میں ستائیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ سے اموات کہیں زیادہ ہیں۔


































