
غزہ : غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے ایک سو تیرہ روز سے جاری ہیں۔ حملوں میں مزید دو سو بیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج خان یونس کو خالی کرانے کیلئے مسلسل بمباری کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے محفوظ مقامات کی طرف جانے والے متعدد افراد شہید ہوگئے ہیں۔ وسطی اور جنوبی غزہ میں بمباری سے مزید دوسو بیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ حماس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں ایک ٹینک سمیت متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ حملے میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
خان یونس میں تمام اسپتال ناقابل استعمال ہوچکے ہیں اور زخمی تیزی سے دم توڑ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروز نے غزہ میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔


































