
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ آٹھ رکنی رکنی کونسل میں علامہ حسن ظفر نقوی مرکزی جنرل سیکرٹری۔ ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین۔ ممبر پنجاب اسمبلی اسد عباس نمبردار۔ تحصیل میئر پاراچنار مزمل حسین فصیح۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی میثم کاظم۔ سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا۔ سید محسن شہریار اور سید عارف رضا زیدی شامل ہیں۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل کونسل کے یہ باصلاحیت اراکین اپنی خداداد فکری و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتِ مظلوم کی مشکلات کا مداوا کرنے اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔


































