Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آزاد کشمیر میں احتجاج، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں گزشتہ ایک برس سے بجلی کے بھاری بِلز اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ڈڈیال شہر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا ہے۔ ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال میں پولیس کی جانب سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے بعد صورت حال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب ڈڈیال کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ہمراہ مظاہرین کو منتشر کرنے پہنچے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 11 مئی کو ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا اور مختلف شہروں میں اس کے لیے مہم چلائی جا رہی تھی۔ دوسری جانب حکومت اس لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کر رہی تھی۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں کشمیر کے مختلف شہروں میں پولیس کا فلیگ مارچ بھی ہوا اور محکمہ صحت نے 11 مئی کو ہسپتالوں کے عملے کو حاضر رہنے اور ایمرجنسی وارڈز کے 25 فیصد بیڈ خالی رکھنے کا حکم بھی دیا تھا۔ اس کئے علاوہ ریاست بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular