Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارتی عدالت نے ایک اور تاریخی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دیدی

وارانسی : بھارتی عدالت نے وارانسی کی قدیم اور تاریخی حیثیت کی حامل ’’گیانواپی مسجد‘‘ کے سِیل بہ مہر تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کرنے کی اجازت دیدی۔ بھارتی شہر وارانسی میں عدالت نے ہندوؤں کو گیان واپی مسجد کے بند تہہ خانے میں عبادت کی اجازت دیدی۔
وارانسی کی مقامی عدالت نے فیصلہ دیا کہ ہندو عقیدت مند گیان واپی مسجد کے اندر ممنوعہ علاقے ویاس جی کے تہہ خانے میں پوچا کرسکتے ہیں۔ عدالت نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ہندو عقیدت مندوں کی پوجا کے لیے ضروری انتظامات کریں اور شری کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ سے اس کے لیے ایک پجاری کو نامزد کرنے کو کہا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مسجد کے تہہ خانے میں داخلے کو روکنے کے لئے نصب رکاوٹیں ہٹانے کے انتظامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اے ایس آئی سروے کے دوران تہہ خانے کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ گیان واپی کیس میں ہندو فریق کے وکیل سدھیر ترپاٹھی نے عدالت کو بتایا کہ 1993 میں وہاں پوجا ہوتی تھی۔ ملائم سنگھ کی اس وقت کی حکومت نے بغیر کسی مجاز عدالت کے حکم کے اس کو لوہے کی باڑھ سے گھیر کر پوجا کو روک دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular