
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 اگست کو او آئی سی کا خصوصی ہنگامی اجلاس مسئلہ فلسطین اور ایران کی صورتحال کے تناظر میں بلایا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار شریک ہوں گے۔ او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین کی صورتحال پر اپنے تحفظات سے دنیا کو اگاہ کریں گے۔


































