Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

چینی باشندوں پر حملے سے پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ چین نے سیکیورٹی مسائل حل ہونے تک اپنے لوگ پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ چینی باشندوں پر حملے سے پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی، چین سیکیورٹی کے حوالے سے بہت حساس ہے اور اس کا واضح مؤقف ہے کہ جہاں سیکیورٹی مسائل ہوں وہاں لوگ نہیں بھیج سکتے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے معاملات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور پاکستان سفارتی تنہائی سے نکل آیا ہے۔ انہوں نے افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان اس وقت افغانستان میں موجود ہے، افغانستان سے ہمارا بہت قریبی تعلق تھا اور رہے گا۔ آپ اپنے پڑوسی تبدیل نہیں کرسکتے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ لوگ ملک میں مایوسی پھیلا رہے ہیں، ایسے عناصر عوام میں مایوسی پھیلانا بند کردیں، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالرز کے قدرتی وسائل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular