Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت

نیویارک : اقوام متحدہ، یورپی یونین اور ورلڈ بینک کے مشترکہ جائزے کے مطابق غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہوگی۔ انٹرم ریپڈ ڈیمیج اینڈ نیڈز اسسمنٹ کے مطابق اگلے دس سالوں میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے تریپن ارب بیس کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ جس میں سے پہلے تین سال میں بیس ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق تعمیر نو کا کام برسوں پر محیط ہے. جس میں غیر پھٹے ہوئے بم اور لاکھوں ٹن ملبے کی صفائی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بحالی کی رفتار۔ پیمانہ اور دائرہ کار سے تعمیر نو کے معاملات کا تعین ہوگا۔
دو لاکھ پچانوے ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ پچانوے فیصد اسپتال غیر فعال ہیں۔ معیشت تراسی فیصد تک سکڑ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تعمیر نو کی لاگت کا نصف سے زیادہ عمارتوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے لیے درکار ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular