
کراچی : علامہ عباس حیدر عابدی کے صاحبزادے علامہ زہیر عباس عابدی نے عامر لیاقت کومداری قرار دیا اور اس کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اپنے والد پر بہتان قرار دیا ہے انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کے والد کا27 برس پہلے انتقال ہوچکا ہے اس وقت عامر لیاقت کی ایسی حیثیت اور اوقات نہیں تھی کہ اسے مسلک بدلنے کیلئے کہاجاتا. ان کے والد سے ہرمسلک اور مذہب کے لوگ ملنے آتے تھے انہوں نے کبھی کسی سے شیعہ ہونے کیلئے نہیں کہا اور نہ ہی یہ ان کامزاج تھا وہ اپنے والد کیخلاف بہتان طرازی اور مکتب تشیع کی توہین پر اس مداری کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے علامہ زہیر عابدی نے عامر لیاقت سے سوال کیاکہ وہ جس مکتب کوغلاظت کہہ رہاہے اس کے والد شیخ لیاقت اور والدہ محمودہ سلطانہ اسی مکتب کے لوگوں میں گذری .انہوں نے شیعہ علما سے اپیل کی کہ وہ اس مداری کے پروگرام کابائیکاٹ کریں اور جو عالم اس کے پروگرام میں جائے اس کاسوشل بائیکاٹ کیا جائے.


































