
واشنگٹن: امریکا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد سے قبل پاکستان کو سخت پیغام دےدیا۔ امریکا کی جانب سے پاکستانی میزائل پروگرام سے منسلک چار کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہنگامی اور طویل طویل ملاقات کی اور انہیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تین روزہ دورہ پر امریکی نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاک ایران گیس لائن کی بحالی پر بھی امریکی تحفظات پہنچائے اور واضح کیاکہ گیس منصوبہ پر پیشرفت کی تو پاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


































