Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا کا غزہ میں حماس سے پاک گرین زون قائم کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن : امریکہ غزہ میں حماس سے پاک ’’گرین زون‘‘ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد بے گھر فلسطینیوں کے لیے عارضی رہائشی علاقے بنانا بتایا جا رہا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے غزہ کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقوں میں متبادل محفوظ کمیونٹیز کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔ ان علاقوں کو گرین زون کا نام دیا گیا ہے۔ جنوبی اسرائیل میں سویلین- ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر میں سائٹ پر موجود امریکی حکام کے مطابق انجینئرنگ ٹیموں نے نئی بستیاں قائم کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ٹیمیں ملبہ اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود کو بھی ہٹا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرین زون میں مکانات، اسکول اور اسپتال تعمیر کیے جائیں گے تاکہ جنگ کے باعث بے گھر فلسطینیوں کو عارضی سہولت فراہم کی جا سکے۔
پہلا منصوبہ رفح میں قائم کیا جائے گا جو اس وقت مکمل طور پر اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے اسے اس حقیقت کا اعتراف قرار دیا ہے کہ حماس کو فوری طور پر اختیارات سے ہٹانا ممکن نہیں۔ ان علاقوں کی حفاظت بین الاقوامی فورسز یا فلسطینی پولیس کے سپرد کرنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular