
بغداد : امریکا نے عراق کے ذریعے ایران پر دباؤ بڑھانے کا کام شروع کردیا۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے العربیہ نیٹ ورک کے ساتھ انٹرویو میں تسلیم کیا کہ امریکہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے اور ایران سے گیس کی درآمد روکنے کی تجویز بھی دی ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک واشنگٹن اور تہران کے درمیان اپنے تعلقات میں توازن کی حفاظت چاہتا ہے۔ بغداد کو امید ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ نمٹنے کی کوئی فکر نہیں ہے۔ عراق سے اتحادی افواج کے انخلاء سے متعلق سوال پر عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی افواج کے انخلاء کا وقت تبدیل نہیں ہوا ہے۔


































