
صنعا: امریکی جنگی طیاروں نے چھٹی بار یمن میں انصار اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں جہاز شکن میزائل لانچرز کو تباہ کیا گیا۔ ایف اے 18 جہاز سے فضائی حملے کیے گئے ہیں ۔صدر جو بائیڈن نے اعتراف کیا تھا کہ برطانیہ اور امریکہ کی بڑی فضائی کارروائی کے باوجود بحیرہ احمر میں تجاری جہازوں پر حملے جاری ہیں۔ گذشتہ رات مغربی شہر حدیدہ پر فضائی حملے ہوئے ہیں جس میں الجبانہ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا. امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے بتایا کہ جمعے کو حوثیوں کے اہداف پر تین فضائی حملے کیے گئے ہیں.


































