Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی مسلم تنظیموں نے صدربائیڈن کے افطار ڈنر کا بائیکاٹ کردیا

واشنگٹن: امریکہ کی مسلم تنظیموں نے غزہ کے مسئلے پر بطور احتجاج امریکی صدر جو بائیڈن کے افطار ڈنر کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ہر سال کی طرح مسلمانوں کو افطار ڈنر پر وائٹ ہاؤس میں دعوت دی تھی۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ایڈورڈ احمد مچل نے بتایا کہ افطار ڈنر کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے کیونکہ مسلم گروپس اور تنظیموں نے غزہ کی پالیسی پر صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور موجودہ صورتحال میں افطار ڈنر میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ امریکی مسلمان تنظیموں کے مطابق غزہ میں جاری قتل عام کے دوران امریکی صدر کے افطار ڈنر میں شرکت کی کوئی اخلاقی وجہ موجود نہیں ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular