
بیجنگ : چین نے امریکی جمہوریت کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ طویل عرصے سے جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ایک ہتھیار بنا ہوا ہے جسے امریکا دیگر ممالک میں مداخلت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ مشرقی یورپ سمیت دیگر ممالک میں شروع ہونے والی کلر ریوولوشن انقلابی تحاریک کے اکسانے میں بھی امریکا کا ہاتھ تھا۔چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے جمہوریت پر کانفرنس کے اہتمام کا مقصد نظریاتی تعصب کی بنیاد پر تقسیم کرنا، جمہوریت کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا، تنازعے اور محاذ آرائی کو اکسانا ہے۔چین ہر قسم کی جعلی جمہوریت کی مخالفت اور مقابلہ کرے گا۔


































