
بغداد : عراق میں امریکی حملے میں مزاحمتی گروپ کتائب حزب اللہ کے 8 جنگجو مارے گئے۔ امریکا نے بغداد میں کتائب حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ جس سے جانی و مادی نقصان ہوا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حملوں کے براہ راست جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے عراق کے علم میں لائے بغیر کئے گئے، جو ملکی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ امریکی حملے داعش کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد کے مشن کی بھی واضح خلاف ورزی ہیں۔


































