
صنعا : غزہ کی حمایت کی سزا، امریکہ و برطانیہ کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے بعض علاقوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جنگی طیاروں نے باقم کے علاقے القطینات پر حملہ کیا ہے۔ امریکی و برطانوی فوجی اتحاد نے اس سے پہلے المیناء کے الکتیب علاقے پر بمباری کی تھی۔ امریکی حملے سے پہلے یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں چار جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔


































