Wed Feb 21, 2024

اسرائیل کے فضائی حملے، خواتین و بچوں سمیت مزید 80 فلسطینی شہید برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر تک سرنگیں بنا رکھی ہیں، فرانسیسی اخبار شہباز شریف وزیراعظم، زرداری صدر، حکومت سازی کا معاہدہ ہوگیا امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی سپاہ پاسداران انقلاب کے بری دستوں میں خودکش ڈرونز شامل اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین کو بانجھ بنارہا ہے، اقوام متحدہ یمنی فوج کے دشمن کے جہازوں پر حملے، برطانوی جہاز ڈوب گیا خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں، صیہونی اخبار یمن نے امریکا اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دے دیا طالبان نے دوحہ مذاکرات کیلئے ناقابل قبول شرائط رکھیں، گوتریس صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید، 145 زخمی غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت تباہ کردی، آخری سہ ماہی میں 19.4 فیصد گراوٹ غزہ میں بھوک سے روزانہ درجنوں اموات ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

روزانہ کی خبریں

امریکا: خاتون کی چرچ پر فائرنگ، پولیس کی جوابی فائرنگ، حملہ آور ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے ایک پانچ سالہ بچہ اور ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں خاتون حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ہیوسٹن کے میگا چرچ میں فائرنگ کرنے والے عورت کو دو آف ڈیوٹی پولیس افسروں نے ہلاک کیا۔ زخمی ہونے والے بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہیوسٹن کے پولیس چیف ٹرائے فِنر نے بتایا کہ نامعلوم عورت نے اتوار کو لیک وُڈ چرچ پر حملہ کیا۔ لیک وُڈ چرچ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پورٹل ایکس پر ایک پوسٹ بھی اپ لوڈ کی ہے۔ حملہ آور لمبی نالی کی رائفل لیے ایک بچے کے ساتھ چرچ میں داخل ہوئی اور فائرنگ شروع کردی۔ ٹرائے فِنر نے کہا اگر یہ ثابت ہوجائے کہ کہ بچہ پولیس افسران کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے تو اِس کا الزام بھی حملہ آور عورت ہی پر آئے گا جس نے اس کی زندگی خطرے میں ڈالی۔ حملے کے وقت چرچ میں کم لوگ تھے کیونکہ عبادت کے درمیان وقفہ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular