
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کے لیے تیار رہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کیخلاف ناقابل تصور آپشنز استعمال کرے گا۔ امریکا کو افسوسناک ردعمل کی توقع کرنی چاہیے۔ بیان میں انتقامی کارروائی کو دفاع کا جائز حق قرار دیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مشترکہ اور پورے پیمانے پر مسلط کی گئی جنگ کے میدان سے بخوبی واقف ہے اور وہ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس اور تل ابیب پر حکمرانی کرنے والے جرائم پیشہ گروہوں کے شور سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے۔


































