
اسلام آباد: سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینٹرعلامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ دنیا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آرہی ہے. طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف شفٹ ہورہا ہے. لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ مغربی ایشیا میں اسرائیل کو طاقتور بنانے کا امریکہ کا منصوبہ شکست کھا چکا ہے. گریٹر اسرائیل بنانے کا منصوبہ ناکام ہوچکا ہے آج یمن سے لے کر آبنائے حرمز تک حسینیوں کا قبضہ ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ انسانی تاریخ کا بدترین جبر ہے غزہ نے آج شیعہ و سنی دونوں کو اکھٹا کردیا ہے.
مکتب اہل بیت کے پیرو کاروں نے عصر کے یزیدوں کے دانت توڑ ڈالے ہیں انہوں نے پاکستان کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی کوشش ہے پاکستان کو غیر مستحکم رکھا جائے.


































