Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا اسرائیل کے شیطانی اقدامات کی حمایت بند اور یمن کے شہریوں کے قتل عام سے باز رہے، ایران

تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی سیاستدان اور حکام اسرائیلی حکومت کے شیطانی اقدامات اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت بند کریں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی اور نسل کشی کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے غزہ میں نشل کسی کیلئے اکتوبر 2023 سے ستمبر 2024 کے درمیان دسیوں ارب ڈالر خرچ کیے تھے۔ غزہ میں قتل عام کا دنیا امریکہ کو مکمل طور پر جوابدہ ٹھہراتی ہے۔
انہوں نے یمن پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکا یمن کے بنیادی ڈھانچے اور شہری مراکز پر جارحانہ حملے اور شہریوں کے قتل عام سے باز رہے۔ ایران کو دھمکیوں پر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی پر امریکی کنٹرول کا دور 1979 کے اسلامی انقلاب کے ساتھ ختم ہوا۔ اب امریکا کو ایران کی خارجہ پالیسی کا حکم دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular