
نیویارک : عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنے کامعاملہ اٹھادیا۔ عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور اسرائیل کو فوری جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ وزرا نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو متفقہ طور پر مسترد کرنے کی بھی تجدید کی۔ انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوششوں کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ’ایک حقیقی سیاسی ماحول پیدا کرنے پر زور دیا جو دو ریاستی حل کی طرف لے جائے۔واضح رہے کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کی اس قراداد کو ویٹو کر دیا تھا جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت اور امریکہ نے مخالفت کی جبکہ برطانیہ نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔


































