
بغداد :عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نے کہاہے کہ قابض امریکیوں کے لئے بہتر یہ ہو گا کہ فوری طور علاقے سے نکل جائیں ورنہ انھیں بھاری تاوان ادا کرنا پڑ جائے گا۔ عراق کی تحریک استقامت کو امریکی فوج کا کوئی خوف و ہراس نہیں ہے اور وہ اپنے ملک اور اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ النجبا نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو فوری طور پر علاقے سے واپس جانا ہو گا اور امریکہ کو جان لینا چاہئے کہ تحریک استقامت دفاعی توانائی کی حامل ہے جو دشمن کی دھمکیوں کو صرف مذاق سمجھتی ہے۔ عراق کی تحریک اسلامی استقامت ایک مضبوط عقیدے و ایمان کی حامل تحریک ہے جو کسی بھی قسم کی صورت حال اور دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو سکتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو چاہئے کہ خود اپنی آنکھوں سے اس بات کا مشاہدہ کرے کہ امریکہ نے کس طرح سے ہمارے علاقے کو آگ کے شعلوں کی نظر کیا ہے اور اس ملک کا بوڑھا اور نادان صدر اس بات کو بھی نہیں سمجھتا کہ اس کے بدبخت فوجی شام میں ہیں یا اردن میں ہیں۔ امریکہ علاقے میں کسی بھی ملک کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کا کسی بھی طرح کا کوئی احترام کئے بغیر لشکر کشی کئے ہوئے ہے اورغاصبانہ قبضہ جما کر علاقے کے ملکوں کی قومی دولت و ثروت کی لوٹ کھسوٹ مچائے ہوئے ہے۔


































