Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، مذاکرات سے عراق نہیں چھوڑے گا، عراقی حزب اللہ

بغداد : عراقی حزب اللہ حرکت النجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے کہا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ مقاومت کے حملوں میں آنے والا وقفہ عارضی اور کسی طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ اسلامی مزاحمت اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس کے فیصلے اسلامی، عراقی اور جہادی ہیں اور ہم ان فیصلوں کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں اور اس کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مزاحمتی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اس کے تحت امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عراقی مقاومت ملک کے اندر اور مقبوضہ فلسطین میں قابض قوتوں کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔ الکعبی نے واضح کیاکہ ہم عراقی حکومت کی جانب سے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ قابض امریکہ جھوٹا، دھوکہ باز اور تسلط پسند ہے۔ جو بھی یہ تصور کرتا ہے کہ امریکی قابضین مذاکرات کے ذریعے ہتھیار ڈال دیں گے اور عراق سے دستبردار ہو جائیں گے، وہ خوش فہمی میں ہے، کیونکہ امریکہ صرف طاقت اور ہتھیاروں کی منطق کو سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular