
ماسکو: چین اور روس نے کہا ہے کہ امریکا یکطرفہ فوجی فوائد کیلئے عالمی و علاقائی سلامتی اور عالمی تزویراتی استحکام کو نقصان پہنچانا بند کرے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت، توانائی اور سیاسی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا عالمی سلامتی کو کمزور کررہا ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا کثیرالجہتی تعاون مزید مضبوط ہوتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے علاوہ یوکرین جنگ پر بھی بات کی۔ روسی صدر نے کہا کہ وہ یوکرین کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے بیجنگ کے 12 نکاتی تجاویز کو سراہا جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ چین کو روس اور یوکرین کے درمیان بطور غیرجانبدار ثالث نہیں دیکھتا۔


































