Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

امریکا دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیل رہا ہے، عراقچی

مسقط :امریکا عالمی امور کو طاقت کے استعمال کے ذریعے جنگل کے قانون کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں ثالثی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ سفارت کاری کو اہمیت دی ہے حتیٰ کہ امریکہ نے بلواسطہ مذاکرات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کیں۔ عراقچی نے بتایا کہ اس سال عمان کی ثالثی میں پانچ راؤنڈ غیر مستقیم مذاکرات نے فریقین کو سمجھوتے کے بہت قریب پہنچا دیا تھا، لیکن واشنگٹن نے تجویز کردہ حل کو مسترد کر دیا اور سفارتی راستے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکی فریق باہمی مفادات پر مبنی منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہو تو ایران ضرور اس پر غور کرے گا، کیونکہ ایران کبھی بھی مذاکراتی میز نہیں چھوڑتا۔ عراقچی نے خبردار کیا کہ امریکی عسکریت پسندی کے سبب بین الاقوامی تعلقات میں طاقتور فریق کی حکمرانی غالب ہوتی جا رہی ہے، جبکہ حقیقی امن صرف سفارت کاری کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular