
انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہبٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ سے متعلق غلط اندازے لگا رہی ہے۔ غیرملکی دوروں سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں طیب اردوان نے کہا کہ کسی بھی ایسے نقطہ نظر کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو خطے کی تاریخ اور اقدار کو نظرانداز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ پہلے ہی غزہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ مسترد کر چکا ہے۔ صدر طیب اردوان نے امید کا اظہار کیا کہ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے اور نئے تنازعات کھڑے کرنے کے بجائے امن کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کی حقیقی معنوں میں علامات نہیں نظر آتیں اور مسلمان ممالک ابھی تک اس معاملے پر اجتماعی قدم نہیں اٹھا سکے۔


































