
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے لوگوں کو آزادانہ الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام بامعنی طور پر اپنی حکومتوں کے انتخاب میں حصہ لیں۔ ہم پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے ساتھ اپنے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے بھی پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ میں پاکستان سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حکومت کی پر امن مخالفت کا اظہار کرنے والوں کے تحفظ کے فقدان کی رپورٹس پرانتہائی فکر مند ہوں۔شیلا جیکسن نے کہا کہ انہیں خاص طور پر اس بات پر تشویش ہے کہ سابق وزیر اعظم کو گرفتار کیا گیا اور اس ناانصافی پر منصفانہ ردعمل کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں لوگوں کو آزاد، محفوظ اور بلا روک ٹوک احتجاج کا حق حاصل ہونا چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ وہ صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھیں گی اور ان سے پاکستان میں اپوزیشن کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے پر زور دینے کا بولو گی۔


































