Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

امریکا صیہونی رجیم کی حمایت میں یمن پر حملے کر رہا ہے، عبدالملک الحوثی

صنعا : انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا صیہونی رجیم کی حمایت میں یمن کے خلاف حملے کر رہا ہے۔ عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت صیہونی حکومت کی حمایت میں ہورہی ہے اور یہ ہمارے اور تل ابیب کے درمیان موجودہ جنگ کا حصہ ہے۔ انہوں نے لبنان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے بارے میں یہ کہوں گا کہ صیہونی دشمن اس ملک کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور قابل غور بات یہ ہے کہ دشمن نے اس ہفتے لبنان میں نئی جگہوں پر قبضہ کیا ہے۔ لبنان کا کمزور سرکاری مؤقف بتاتا ہے کہ ملک میں مزاحمت کا کردار کتنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں مزاحمت صیہونی دشمن کے خلاف ایک حقیقی ڈھال کے طور پر کام کر رہی ہے اور اگر مزاحمت نہ ہوتی تو صیہونی لبنان پر مکمل قبضہ کرچکے ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ اور اس کے سیکریٹری جنرل کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک طاقتور خطاب کے ذریعے دشمن کو خبردار کیا اور ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ صیہونی جارحیت کے خلاف ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یمن کی انصاراللہ کے سربراہ نے شام کے بارے میں کہاکہ ہم ابھی تک اس ملک میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مصر کے حوالے سے میں یہ بھی کہوں گا کہ مجرم ٹرمپ مصر کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ اس نے نہر سویز کے حوالے سے بیانات دیے تھے۔ امریکہ اور صیہونی حکومت کی توسیع پسندی ہر کسی کو نشانہ بناتی ہے اور کوئی بھی اس جارحیت سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ تیسرے ہزاریے کے آغاز کے ساتھ ہی صیہونی، امت اسلامیہ کے خلاف اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular